آئندہ انتخابات،مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم نے اتحاد کرلیا

منگل 07 نومبر 2023ء

پیپلز پارٹی کو پہلا سیاسی جھٹکا،مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم کا انتخابی اتحاد ہوگیا، دونوں سیاسی جماعتوں نے آئندہ عام انتخابات مل کر لڑنے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کےمطابق ایم کیو ایم کے وفد کی پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے لاہور مرکزی سیکرٹریٹ میں ملاقات ہوئی۔ جس میں ملک کی سیاسی صورتحال اور آئندہ انتخابات کے حوالے سے مختلف نکات کا جائزہ لیا گیا قائد مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم رہنماؤں کی ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہا کہ ایم کیو ایم اورمسلم لیگ ن 8 فروری کا الیکشن مل کر لڑیں گی۔ دونوں سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں سندھ خصوصاً کراچی اور حیدرآباد میں دونوں جماعتوں کے مابین ممکنہ انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ سمیت دیگر معاملات زیر غور آئے جبکہ ملکی کی مجموعی سیاسی صورتحال اور سندھ میں بڑا انتخابی الائنس بنانے کے معاملات بھی زیر غور آئے۔ ملاقات میں دونوں جماعتوں نے اتفاق کیا کہ پاکستان کے عوام کو موجودہ مسائل سے نکالنے اور پاکستان کو دوبارہ ترقی کی راہ پہ گامزن کرنے کے لئے مشترکہ حکمت عملی اختیار کریں گی۔ دونوں سیاسی جماعتوں نے چھ رکنی کمیٹی قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا جو صوبہ سندھ بالخصوص اس کے شہری علاقوں کے مسائل کے حل کے لئے جامع چارٹر تیار کریں گی۔ اعلامیے کے مطابق کمیٹی دونوں جماعتوں کے درمیان اشتراک کے لئے حتمی تجاویز قیادت کو 10 روز میں پیش کریں گی۔ ایم کیو ایم کے وفد کی قیادت خالد مقبول صدیقی نے کی جس میں ڈاکٹر فاروق ستار اور مصطفی کمال بھی شامل تھے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے وفد میں شہباز شریف، مریم نواز، رانا ثناء اللہ، خواجہ سعد رفیق سمیت دیگر رہنماؤں نے نواز شریف کی معاونت کی۔ دوسری جانب سابق وفاقی وزیر ایاز صادق نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سیاسی اتحاد تو ہوتے رہتے ہیں، آج ایم کیو ایم کا وفد ملنے آیا ہے اور لوگ بھی ہم سے ملنا چاہ رہے ہیں۔ ہم لوگ اکھٹے ہوں گے، کب اور کیسے ہوں گے یہ وقت بتائے گا۔




``
پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف
سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔