پاکستان مسلم لیگ ن نے اسحق ڈار کو الیکشن سیل کا سربراہ مقرر کردیا

هفته 04 نومبر 2023ء

پاکستان مسلم لیگ ن نے اسحق ڈار کو الیکشن سیل کا سربراہ بنادیا،نوٹیفیکشن جاری سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر جناب شہباز شریف نے سینیٹر اسحاق ڈار کو پارٹی کے الیکشن سیل کا چئیرمن مقرر کر دیا ہے۔پارٹی سیکریٹری جنرل احسن اقبال تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ مریم اورنگزیب کے مطابق سینیٹر اسحاق ڈار صاحب کو الیکشن سیل کا سربراہ بنانے سے مسلم لیگ (ن) کی انتخابات سے متعلق سرگرمیوں میں مزید تیزی آئے گی، پارٹی ٹکٹ کے لئے درخواستوں کی وصولی، انتخابی ضابطوں کی نگرانی سمیت تمام متعلقہ امور کو تیزی سے مکمل کیا جائے گا۔ واضح رہے سینیٹر اسحاق ڈار پارلیمنٹ سے منظور شدہ الیکشن ایکٹ 2017 کو تیار کرنے والی پارلیمانی کمیٹی کے بھی سربراہ تھے




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے برگر کی قیمت سات سو ڈالر وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔
خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟