خیبر پختونخواہ،تین واقعات میں دودہشتگرد ہلاک اور دو زخمی،تین سیکیورٹی اہلکار شہید

جمعه 03 نومبر 2023ء

خیبرپختونخوا میں تین مختلف واقعات میں خودکش بمبار سمیت 2 دہشت گرد ہلاک، 2 زخمی، 3 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے،، *آئی ایس پی آر کے مطابق* خیبرپختونخوا میں تین مختلف واقعات پیش آئے، پہلے واقعے میں ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے روڑی میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا، جس کے دوران ایک دہشت گرد مارا گیا، جب کہ دو دہشت گرد زخمی ہوئے، ہلاک دہشت گرد کی شناخت ٹی ٹی پی کے خودکش بمبار اسامہ کے نام سے ہوئی ہے، جو علاقے میں دہشت گردی کے بڑے واقعہ کی منصوبہ بندی کر رہا تھا، ضلع لکی مروت میں کی گئی دوسری کارروائی میں ایک دہشت گرد مارا گیا، فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران گوجرانوالہ کے 37 سالہ نائیک ظفر اقبال اور غذر کے 30 سالہ سپاہی حاجی جان بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے، ایک اور واقعہ میں ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں ایک دیسی ساختہ بم پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں میرپور خاص کے 39 سالہ حوالدار شاہد اقبال شہید ہوگئے، علاقے میں موجود ممکنہ دہشت گرد کو ختم کرنے کے لئے سینی ٹائزیشن آپریشنز کئے گئے، سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور بہادر سپاہیوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں،،




``
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟