ملک میں گندم کے وافر ذخائر موجود،کوئی قلت نہیں،وفاقی وزارت غذائی تحفظ

جمعه 03 نومبر 2023ء

ملک میں گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں، پاسکو اور صوبائی محکمہ خوراک نے اپنے سٹاک کو 69 لاکھ 34 ہزار ٹن سٹاک پر رپورٹ کیا ہے،وزارت غذائی تحفظ نے اعلامیہ جاری کردیا اعلامیے کے مطابق پاسکو کے پاس 17 لاکھ 80 ہزار ٹن،پنجاب 40 لاکھ 21 ہزار ٹن،سندھ 8 لاکھ 17 ہزار ٹن، خیبر پختونخواہ 2 لاکھ 27 ہزار ٹن اور بلوچستان 89 ہزار ٹن موجود ہے ، وزارت کا کہنا ہے موجود گندم ملکی ضروریات کے لیے مئی 2024 تک کافی ہے جبکہ نئی فصل مارچ کے آخر میں مارکیٹ آنا شروع ہو جاتی ہے۔ مزید برآں وفاقی حکومت کے نجی شعبے کو اعتماد دینے کی وجہ سے نجی شعبہ نے درآمد شروع کی ہے، اس وقت تک 7 لاکھ ٹن سے زیادہ گندم ملک میں آچکی ہے جبکہ 12 لاکھ ٹن سے زیادہ مزید گندم درامد کی جائے گی۔ وفاقی حکومت نے نجی شعبے کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ہے تاکہ گندم کی درآمد کو نئی فصل کے آنے تک یقینی بنایا جا سکے، وزارت کے مطابق حکومت کے ان اقدامات کی وجہ سے طلب اور رسد کی صورتحال بہتر ہوئی ہے اور ملک کے کسی حصے میں گندم کی کوئی کمی نہیں ہے، گندم کی قیمتیں جو کہ ایک مہینے پہلے4800 روپے فی من پر تھیں وہ کم ہو کر 4400 سے 4300 روپے فی من پر رپورٹ ہو رہی ہیں، وزارت کے اعلامیے کے مطابق گندم کی قیمت میں مزید کمی کے امکانات موجود ہیں جس سے عام آدمی کی مشکلات میں کمی آئے گی اور اس کی قوت خرید بھی بہتر ہوگی۔




``
خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے