سپریم جوڈیشل کونسل اجلاس،جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کو شوکاز نوٹس جاری،اعلامیہ

جمعه 27 اکتوبر 2023ء

سپریم جوڈیشل کونسل کی آج کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا، سپریم جوڈیشل کونسل 2-3 کی اکثریت سے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کو شوکاز نوٹس جاری کردیا اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ جسٹس مظاہر علی اکبر سے شکایات پر 14 روز میں جواب مانگا گیا یے، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف دس شکایات پر جواب مانگا گیا ہے، کونسل کے دو ممبران نے شکایات کا جائزہ لینے کیلئے مزید مہلت کا موقف اپنایا، کونسل نے جسٹس اعجاز الاحسن کے خلاف شکایت کو خارج کردیا،جسٹس اعجاز الاحسن کے خلاف شکایت کا جائزے کیلئے کونسل کی دوبارہ تشکیل دی گئی،جسٹس اعجاز الاحسن کی بجائے جسٹس منصور علی شاہ کونسل کا حصہ بنے، کونسل نے جسٹس سردار طارق مسعود کے خلاف شکایت کا بھی جائزہ لیا،جسٹس سردار طارق مسعود کا کہنا تھا کہ انکے خلاف شکایت پبلک ہوئی جائزہ لیا جانا چاہیے،جسٹس سردار طارق مسعود کی معزرت کے بعد جسٹس منصور علی شاہ کو شامل کیا گیا،جسٹس سردار طارق کے خلاف شکایت کا کونسل نے جائزہ لیا، جسٹس سردار طارق کے خلاف شکایت کے ہمراہ متعلقہ مواد نہیں فراہم کیا گیا،کونسل نے شکایت کنندہ آمنہ ملک کو متعلقہ مواد فراہم کرنے کی ہدایت کی،آئندہ اجلاس میں درخواست گزار آمنہ ملک اور جسٹس سردار طارق کو بھی سنا جائے گا،قیاس آرائیوں سے بچنے کیلئے کونسل نے سیکرٹری کو اعلامیہ جاری کرنے کی ہدایت کی۔




``
اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف
کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔