سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،چار دہشتگرد ہلاک،ایک زخمی حالت میں گرفتار

جمعه 20 اکتوبر 2023ء

سیکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر لکی مروت کے علاقے سیمو وانڈہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، شدید فائرنگ کا تبادلہ، 4 دہشت گرد جہنم مارے گئے، ایک دہشت گرد زخمی حالت میں پکڑا گیا،، *آئی ایس پی آر کے مطابق* سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر لکی مروت کے علاقے سیمو وانڈہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 4 دہشت گرد جہنم مارے گئے جب کہ ایک دہشت گرد زخمی حالت میں پکڑا گیا، ہلاک دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں سمیت بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے، کارروائی کے دوران مختلف نوعیت کے ہتھیار، آلات اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا، مقامی لوگوں نے آپریشن کو سراہا اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے بھرپور تعاون کے عزم کا اظہار کیا،،




``
ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
گدھا بازیاب،چور گرفتار دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار