افغان شہریوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری،24 گھنٹوں میں 3127 افغانی وطن واپس گئے

پیر 16 اکتوبر 2023ء

پاکستان سے افغان شہریوں کی وطن واپسی ، فغان باشندوں کی پاکستان سے اپنے ملک واپسی کا سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر جاری ، 3127 افغان باشندوں کی بذریعہ طور خم بارڈر افغانستان روانگی ، افغانستان روانگی کے لئے 51 گاڑیوں میں 152 خاندانوں کی اپنے ملک واپسی عمل میں لائی گئی ،، حال ہی میں حکومتی احکامات کے پیش نظر افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے، غیر قانونی افغان باشندوں کو پاکستانی حکومت کی جانب سے 31 اکتوبر تک ملک چھوڑنے کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی، افغان باشندوں کی پاکستان سے اپنے ملک واپسی کا سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے، طور خم بارڈر کے ذریعے پاکستان میں مقیم افغان شہریوں کی رضاکارانہ طور پر واپسی کا فیصلہ خوش آئند ہے، رضاکارانہ طور پر افغانستان جانے والے باشندوں نے اپنے وطن واپسی پر اطمینان کا اظہار کیا، 15 اکتوبر 2023 کو کل3127 افغانی اپنے ملک روانہ ہوئے، 3127 افغان باشندوں میں 387 مرد، 233 خواتین اور 1055 بچے بذریعہ طور خم بارڈر افغانستان روانہ ہوئے، افغانستان روانگی کے لئے 51 گاڑیوں میں 152 خاندانوں کی اپنے ملک واپسی عمل میں لائی گئی ، افغان باشندوں کی رضاکارانہ طور پر اپنے وطن واپسی کا اقدام قابلِ ستائش ہے، افغان باشندوں کی افغانستان واپسی کا عمل دونوں ممالک کے حق میں مثبت نتائج مرتب کرے گا،،




``
کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟
بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان