مسلم لیگ ن 21 اکتوبر اقبال پارک لاہور جلسے کی اجازت لینے میں کامیاب

اتوار 15 اکتوبر 2023ء

مسلم لیگ ن کو اقبال پارک لاہور میں 21 اکتوبرکو جلسےکی اجازت دے دی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے اقبال پارک میں جلسے کے لیے مسلم لیگ ن کو شرائط و ضوابط سے آگاہ کیا اور ہدایت کی کہ جلسےکی انتظامیہ پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی سے الگ سے اجازت لےگی۔ مسلم لیگ ن نے جلسے کے حوالے سے حلف نامہ بھی ضلعی انتظامیہ کو جمع کرادیا۔ مسلم لیگ ن سے لیے گئے حلف نامے میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی قسم کا نقصان پہنچنے پرپارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی رقم وصول کرےگی۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق جلسہ آرگنائزر سیکیورٹی اور ٹریفک سے متعلق متعلقہ حکام سے مسلسل رابطے میں رہیں گے، ٹریفک پولیس ٹریفک پلان اور ایڈوائزری جاری کرے گی۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ ن نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی پر اقبال پارک میں جلسے کا اعلان کیا ہے اور اس حوالے سے مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اقبال پارک کا جلسہ پچھلے تمام جلسوں کے ریکارڈ توڑ دے گا دوسری جانب جلسے کو۔کامیاب بنانے کےلئے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء بھی پورے ملک بالخصوص پنجاب کے مختلف علاقوں میں عوامی رابطہ مہم میں مصروف ہیں تاکہ جلسے کو کامیاب بنایا جا سکے،مسلم لیگ ن کے مطابق جلسے میں دس لاکھ عوام کو لانے کا ہدف رکھا گیا ہے




``
برگر کی قیمت سات سو ڈالر پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں