بھارتی ریاست بہار میں ٹرین حادثہ،متعدد ہلاک سو سے زائد زخمی

جمعرات 12 اکتوبر 2023ء

بھارتی ریاست بہار میں ٹرین حادثہ،متعدد ہلاک سو سے زائد زخمی ہوگئے،ٹرین دہلی سے آسام جا رہی تھی بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نارتھ ایسٹ ایکسپریس ٹرین دہلی سے مسافروں کو لے کر ریاست آسام کیلئے روانہ ہوئی تھی جہاں ریاست بہار میں اسے حادثہ پیش آیا۔ میڈیا کے مطابق ٹرین بہار کے شہر بکسر میں رگھوناتھ پور ریلوے اسٹیشن کے قریب پٹری سے اترگئی ، مسافر ٹرین میں سینکڑوں افراد سوار تھے۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔ ریاست بہار کیے وزیراعلیٰ کے مطابق ٹرین کے پٹری سے اترنے کی وجوہات معلوم کرنے کےلئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جبکہ حادثے کے باعث زخمیوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کےلئے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے




``
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد
انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے برگر کی قیمت سات سو ڈالر