اسرائیل کے خلاف جنگ،حماس اور لبنان کی حزب اللہ کے بعد شام بھی حملوں میں شریک،یمن کی انصار اللہ تحریک نے بھی وارننگ جاری کردی

بدھ 11 اکتوبر 2023ء

اسرائیل کے خلاف حملوں میں فلسطین اور لبنان کے بعد شام بھی شامل،یمن کی انصار اللہ تحریک نے بھی امریکہ کو وارننگ دے دی تفصیلات کے مطابق اسرائیل کے خلاف جاتی کارروائیوں میں لبنان کی حزب اللہ نے بم حملے میں اسرائیلی فوج کی گاڑی تباہ کردی دوسری جانب حماس کی طرف سے بھی اسرائیل پر راکٹ حملے کئے گئے ۔ گزشتہ پانچ روز سے جاری آپریشن القدس فلڈ میں ہلاک اسرائیلیوں کی تعداد ایک محتاط اندازے کے مطابق 1200 سے زیادہ ہوگئی ہے جب کہ 3 ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ شام کی طرف سے کئے گئے حملوں کے حوالے سےاسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ شام کی جانب سے داغے گئے راکٹ کھلے علاقوں میں گرے ہیں۔اور ان سے جانی نقصان نہیں ہوا۔ ادھر غزہ پر اسرائیل کے حملوں میں تیزی آئی ہے، اور اسرائیلی حملوں کے باعث شہید فلسطینیوں کی تعداد 900 سے زائد ہوگئی۔ اسرائیل کے خلاف جنگ میں امریکی شمولیت کے حوالے سے خبریں سامنے آنے کے بعد یمن کی انصاراللہ تحریک کے سربراہ سید عبدالمالک بدرالدین الحوثی نے بھی امریکہ کو وارننگ دی ہے کہ اگر امریکہ جنگ میں شامل ہوا تو پھر یمنی شہری بھی فلسطینیوں کے دفاع میں پیچھے نہیں رہیں گے اور اسرائیل پر ڈرونز اور راکٹوں سے حملے کئے جائیں گے




``
فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں برگر کی قیمت سات سو ڈالر
ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے گدھا بازیاب،چور گرفتار دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔