پاکستان میں غیر قانونی مقیم غیر ملکی افراد کی وطن واپسی کا معاملہ،وزارت سیفران کا ہدایت نامہ جاری

بدھ 11 اکتوبر 2023ء

پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی وطن واپسی کا معاملہ ،وزارت سیفران چیف کمشنریٹ برائے افغان مہاجرین نے ہدایات جاری کر دیں وزارت ریاستی و سرحدی امور کی طرف سے جاری مراسلے میں وفاقی سیکرٹری داخلہ سمیت تمام وفاقی اکائیوں اور متعلقہ حکام کو وزارت سیفران کی ہدایات جاری کی گئی ہیں،ہدایات میں کہا گیا ہے کہ افغان سٹیزن کارڈ اور پروف آف رجسٹریشن کے حامل افغان مہاجرین کو پاکستان میں عارضی قیام کی اجازت ہے،افغان سٹیزن کارڈ یا پروف آف رجسٹریشن کے حامل افغان مہاجرین کو صرف رضاکارانہ بنیاد پر واپس بھیجا جا سکتا ہے، وزارت سیفران کے ہدایت نامہ میں واضح کیا گیا ہے کہ مصدقہ دستاویزات کے حامل افغان مہاجرین کے حوالے سے ہدایات تمام متعلقہ حکام بشمول صوبائی حکومتوں کو جاری کی جاتی رہی ہیں، افغان مہاجرین کو ہراساں یا گرفتار کئے جانے سے گذشتہ 43 برس میں حاصل ہونے والی نیک نامی اور پاکستان کا تشخص متاثر ہونے کا خدشہ ہے، تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی جائے کہ رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو ہراساں کیا جائے نہ غیر ضروری طور پر گرفتاریا تنگ کیا جائے وزارت سیفران کے مطابق وفاقی کابینہ کے کسی فیصلے تک نادرا کا جاری کردہ پروف آف رجسٹریشن یا افغان سٹیزن کارڈ کے حامل افغان مہاجرین کے خلاف کارروائی نہ کی جائے،




``
ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد
سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا