ورلڈ کپ کرکٹ،پاکستان نے سری لنکا کو چھ وکٹ سے شکست دے دی

منگل 10 اکتوبر 2023ء

ورلڈکپ کر کٹ،پاکستانی بلے بازوں عبداللہ شفیق اور محمد رضوان کہ شاندار سنچریاں،پاکستان نے اپنے دوسرے میچ میں سری لنکا کو شکست دے دی بھارت میں جاری آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے آٹھویں میچ میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف عبداللہ شفیق اور محمد رضوان کی شاندار سنچریوں کی بدولت ورلڈکپ کی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف حاصل کر کے تاریخ رقم کر دی۔پاکستان نے سری لنکا کا 345 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 49 ویں اوور میں پورا کر لیا، عبداللہ شفیق نے 113 کی اننگ کھیلی جبکہ محمد رضوان 131 رنز بناکر ناٹ آٹ رہے، منگل کو ورلڈکپ کا آٹھواں میچ راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم حیدرآباد میں کھیلا گیا جہاں لنکن کپتان داسن شناکا نے کپتان بابر اعظم کو فیلڈنگ کی دعوت دی۔ پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے والے سری لنکا کی اننگز کا آغاز تو اچھا نہ تھا، صرف 5 کے مجموعی اسکور پر کوشال پریرا صفر پر حسن علی کی گیند پر کیچ آٹ ہوگئے۔دوسری وکٹ پر پاتھم نسانکا اور کوشال مینڈس کے درمیان 102 رنز کی شراکت داری بنی تاہم پھر نسانکا 51 رنز بناکر پویلین لوٹے۔2 وکٹیں گرنے کے بعد کوشال مینڈس اور سمارا وکرما نے پاکستانی بولرز کے خلاف لاٹھی چارج کیا اور میدان کے چاروں اطراف دلکش شارٹس لگائے۔ مینڈس نے سری لنکا کی جانب سے ورلڈکپ کی سب سے تیز ترین سنچری بھی اسکور کی، انہوں نے 65 گیندوں پر 100 رنز پورے کیے۔ مینڈس اور سمارا وکرما کے درمیان 111 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی لیکن پھر مینڈس 77 گیندوں پر 122 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جبکہ پھر نئے آنے والے بیٹر چریتھ اسالنکا ایک رن پر پویلین لوٹے۔اس کے علاوہ ڈی سلوا نے 25 رنز بنائے، جبکہ دوسری جانب سے سمارا وکرما نے بھی ون ڈے کیریئر کی اپنی پہلی سنچری اسکور کی۔انہوں نے 89 گیندوں پر 108 رنز کی اننگز کھیلی۔داسن شناکا نے 12 اور ویلالاگے نے 10 رنز کی اننگز کھیلی، یوں سری لنکا نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 344 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے حسن علی نے 4، حارث رف نے 2 اور شاداب ، نواز اور شاہین آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ سری لنکا کے 345 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کا آغاز بالکل اچھا نہ تھا، اوپنر امام الحق 12 اور کپتان بابر اعظم صرف 10 رنز بناکر ٹیم کا ساتھ چھوڑ گئے۔37 کے مجموعی اسکور پر 2 وکٹیں گرنے کے بعد اوپنر بلے بازعبداللہ شفیق اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے ذمہ درانہ بیٹنگ کی اور ٹیم کو سنبھالا۔دونوں بلے بازوں نے میدان کے چاروں اطراف دلکش شارٹس لگائے، دونوں بلے بازوں نے سنچریاں سکور کیں۔دونوں بیٹرز کے درمیان 176 رنز کی شراکت داری بھی قائم ہوئی۔ تاہم عبد اللہ شفیق 103 گیندوں پر 113 رنز بناکر آٹ ہوگئے، ان کی اننگز میں 10 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔ دوسری جانب سے محمد رضوان 121 گیندوں پر 131 رنز بنا کرناٹ آٹ رہے جبکہ سعود شکیل 31 رنز کی اننگز کھیلی،افتخار احمد 22 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے اور پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا،بہترین کارکردگی پر محمد رضوان کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا واضح رہے کہ پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں نیدر لینڈ کو 81 رنز سے شکست دی تھی




``
گدھا بازیاب،چور گرفتار سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم
انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ