تمام سازشی کردار انجام کو پہنچ چکے ،مریم نواز

جمعرات 05 اکتوبر 2023ء

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز کہتی ہیں تمام سازشی کردار انجام کو پہنچ چکے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے اقلیتی ونگ کے اجلاس سے خطاب کے دوران مریم نوازشریف کا کہنا تھا کہ 21 اکتوبر کو مہنگائی میں کمی واپس آرہی ہے، 2013سے 2018 تک نوازشریف کے دور میں مہنگائی کنٹرول میں رہی، نوازشریف کو نکالا تو ملک سے ترقی اور خوش حالی بھی نکل گئی اور امن وسکون بھی نکل گیا۔ مسلم لیگ ن کے سنیئر نائب صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے نوجوانوں کومذموم مقاصد کے لئے استعمال کیاگیا، آگ اور خون کی ندیاں بہائی گئیں، اللہ تعالی کے فضل سے تمام سازشی کردار اپنے انجام کو پہنچ چکے ہیں، سب کچھ بھلا کر پاکستان کی ترقی پر توجہ مرکوز کرنی ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ آج پاکستان کی اقلیتوں کے خوبصورت رنگ یہاں دیکھ کر بہت خوشی ہورہی ہے، مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے مسلم اور غیرمسلم پاکستانیوں کے حقوق میں کبھی امتیاز نہیں برتا، نوازشریف کرسمس والے دن پیدا ہوئے، سکھ برادری کو دیکھ کر اپنے دادا کے پیدائشی علاقے امرتسر کی یاد آگئی ، امرتسر میں دادا کے گھر کو گوردوارہ بنا دیا گیا تھا، امرتسر سے ہمیشہ دعاﺅں کے پیغامات آتے ہیں۔




``
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی
سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے گدھا بازیاب،چور گرفتار ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم