پاکستان میں دہشتگردی میں افغان دہشتگرد ملوث،24 خود کش حملوں میں سے 14 افغان حملہ آوور شامل

بدھ 04 اکتوبر 2023ء

پاکستان میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات میں افغانی دہشتگردوں کا ہاتھ ثابت،24 خود کش حملہ آورروں میں سے 14 افغانی تھے افغان دہشتگرد پاکستان میں ایک عرصے سے مختلف غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہیں،پاکستان میں گزشتہ کچھ عرصے سے ہونے والی دہشتگردی میں افغان دہشتگردوں کے ملوث ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے،گزشتہ چند مہینوں سے پاکستان میں دہشتگردی کی لہر میں تیزی آئی ہے جس میں ٹی ٹی پی جیسے دہشتگرد نیٹ ورک کو افغان دہشتگردوں کی پشت پناہی حاصل ہے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چند ماہ کے دوران پاکستان مین ہونے والے چوبیس خود کش حملوں میں سے چودہ حملہ آوروں افغانی تھے،بارہ مئی کو مسلم باغ میں ہونے والے دہشتگرد حملے میں پانچ افغانی دہشتگرد شامل تھے جبکہ جولائی میں ذوب کینٹ پر حملہ کرنے والے پانچ دہشتگردوں میں سے تین کا تعلق افغانستان سے تھا اسکے علاوہ تیس جنوری کو پشاور پولیس لائن حملے اور انتیس ستمبر کو ہنگو خود کش حملے میں افغان دہشتگردوں کے شامل ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے ماہرین کا کہنا ہے کہ اب وقت آ چکا ہے کہ افغانستان سے آنے والی دہشتگردی سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے،پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے افغان دہشتگردوں کے خلاف موثر حکمت عملی پر عمل درآمد شروع کر چکے ہیں،عالمی برادری کو چاہئے کہ وہ افغان دہشتگردوں کی سرگرمیوں کس روکنے میں پاکستان کی مدد کرے




``
دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔
کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان