ورلڈ کپ کےلئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان،بابر اعظم کپتان،فاسٹ باؤلر حسن علی کی واپسی

جمعه 22  ستمبر 2023ء

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈکپ 2023 کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔بابر اعظم کپتان،شاداب خان نائب کپتان برقرار،فاسٹ باولر حسن علی کی واپسی تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے پریس کانفرنس کے دوران 18 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بابراعظم کپتان اور شاداب خان نائب کپتان ہوں گے۔ جبکہ فاسٹ بولر نسیم شاہ انجری کی وجہ سے قومی اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں، ان کی جگہ حسن علی کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ انضمام الحق نے ورلڈ کپ کےلئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ بابر اعظم اعظم،شاداب خان،عبداللہ شفیق،امام الحق،حارث روف،افتخار احمد،شاہین آفریدی،محمد رضوان،محمد نواز،محمد وسیم جونیئر،حسن علی اور سعود شکیل پلیئنگ الیون میں شامل ہونگے چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ کے لیے تین کھلاڑیوں کو ریزرو میں رکھا گیا ہے جن میں محمد حارث، ابرار احمد اور زمان خان شامل ہیں۔ انضمام الحق کا کہنا تھا کہ حسن علی کو تجربے کی بنیاد پر اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے ، بڑے ایونٹ میں تجربہ کار بولر کی ضرورت ہوتی ہے جب کہ نسیم شاہ کا ٹیم میں نہ ہونا ہمارے لیے نقصان ہے لیکن پرامید ہیں وہ جلد ہی ٹیم میں واپس آئیں گے۔ چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس فاسٹ بولرز میں کافی انجریز ہیں، بڑے میچز میں کوشش کی ہے کہ بولر ایسے ہوں جن کے پاس تجربہ ہوں جنہوں نے میچز کھیل رکھے ہوں، بھارت میں دوسری ٹیموں کی نسبت ہم پر زیادہ پریشر ہوتا ہے اس لیے پریشر ہینڈل کا بھی مسئلہ ہوتا ہے ان چیزوں کو دیکھتے ہوئے حسن علی کو شامل کیا گیا ہے۔




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی
برگر کی قیمت سات سو ڈالر پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ