چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے ٹیلیفونک ملاقات نہ کرانے کا معاملہ،عدالت نے سپریٹنڈنٹ جیل سے رپورٹ طلب کر لی

پیر 18  ستمبر 2023ء

چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے ٹیلیفونک ملاقات نہ کرانے کا معاملہ،خصوصی عدالت برائے آفیشل سیکرٹ ایکٹ نے سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل سے رپورٹ طلب کر لی۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی اٹک جیل میں بیٹوں سے ٹیلیفونک ملاقات نہ کروانے پر سماعت ہوئی۔جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی عدالت میں پراسیکیوٹر راجا نوید اور پی ٹی آئی وکیل شیراز رانجھا پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے ٹیلیفونک ملاقات کے حوالے سے سماعت 28 ستمبر تک ملتوی کر دی۔ دوران سماعت وکیل شیراز رانجھا نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سائفر کیس میں سزا یافتہ نہیں، جوڈیشل ریمانڈ پر اٹک جیل میں ہیں، سیکرٹ ایکٹ یا پنجاب جیل قوانین مجرمان پر لاگو ہوتے ہیں، لیکن سابق وزیرِ اعظم سائفر کیس میں ابھی تک ملزم ہیں مجرم نہیں۔ تمام ملزمان کو اٹک جیل میں ٹیلیفونک ملاقات کرنے کی سہولت حاصل ہے، دو تین سال سے ٹیلیفونک ملاقات کی سہولت قیدیوں کو ملی ہوئی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کی بچوں سے ٹیلیفونک ملاقات نہ کروانا ناانصافی ہے۔ سماعت کے دوران وکیل شیراز رانجھا نے سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرنے کی استدعا کر دی۔ سماعت کے دوران جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کہا کہ 26 ستمبر کو چیئرمین پی ٹی آئی کا جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہو رہا ہے، سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل سے میں خود بھی بات کروں گا، کیا معلوم سپرنٹنڈنٹ کے ساتھ معاملات وہیں حل ہو جائیں،کیس کی سماعت 26 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی




``
اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان
موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد