مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف 21 اکتوبر کو وطن واپس آئیں گے،شہباز شریف

منگل 12  ستمبر 2023ء

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف 21 اکتوبر کو وطن واپس آئیں گے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے پارٹی قائد نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے تاریخ کا اعلان کردیا ہے،سابق وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو وطن واپس آئیں گے اور پارٹی قائد کی وطن واپسی پر انکا فقید المثال استقبال کیا جائے گا دوسری جانب مسلم لیگ ن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں،متوقع طور پر نواز شریف کی وطن واپسی اسلام آباد ایئرپورٹ پر ہوگی اور اسکے بعد وہ بذریعہ جی ٹی روڈ لاہور جائیں گے،راستے میں عوامی اجتماعات سے خطاب بھی متوقع ہے۔مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق نواز شریف کی وطن واپسی پر مسلم لیگ باقاعدہ طور پر اپنی انتخابی مہم کا آغاز بھی کرے گی




``
!بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں
برگر کی قیمت سات سو ڈالر آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے گدھا بازیاب،چور گرفتار سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار