بچوں سے فون پر بات کرانے کا معاملہ،چیئرمین پی ٹی آئی نے سپریٹنڈنٹ اٹک جیل کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائرکردی

پیر 11  ستمبر 2023ء

سائفر کیس،چیئرمین پی ٹی آئی نے بچوں سے فون پر بات نہ کرانے پر سپرٹنڈنٹ اٹک جیل کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی تفصیلات کے مطابق توہین عدالت کی درخواست ایڈووکیٹ شیراز رانجھا نے دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ عدالت کے حکم کے باوجود چیئرمین پی ٹی آئی کو ٹیلیفون پر انکے بچوں سے بات نہیں کرائی گئی،آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے فون پر بات کرانے کا حکم جاری کیا تھا، درخواست کی استدعا کی گئی ہے کہ اٹک جیل سپرنٹینڈنٹ کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا جائے اور انکے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا آغاز کیا جائے،چیئرمین پی ٹی آئی کی طرف سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ انکی واٹس ایپ پر بچوں سے بات کرائی جائے درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپریٹنڈنٹ اٹک جیل نے کہا کہ ملزم آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت گرفتار ہے اسلئے فون یا واٹس ایپ پر بات نہیں کراسکتے اور نہ ہی بیرون ملک بات کراسکتے ہیں حالانکہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت فون پر بات کرانے میں کوئی قدغن نہیں




``
فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار
دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور