سائفر کیس ،چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت پر سماعت نہ ہوسکی

هفته 09  ستمبر 2023ء

سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت آج پھر نہ ہوسکی۔ آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت کیلئے پی ٹی آئی وکلاء نعیم پنجوتھا، انتظار پنجوتھا، علی بخاری اور خالد یوسف پیش ہوئے۔ خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین کی رخصت کے باعث سماعت گیارہ ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وکیل انتظار پنجوتھا نے کہا کہ صرف چئیر مین پی ٹی آئی کے لئے انصاف کے دروازے بند ہیں۔ جب سزا دینی تھی تو سیشن کورٹ میں پانچ دن میں فیصلہ ہوا۔ کل جج صاحب ریمانڈ دینے آ گئے اور آج چھٹی پر چلے گئے۔ چئیر مین پی ٹی آئی کو انصاف نہ دینا درخواست ضمانت پر سماعت نہ کرنا ظلم ہے۔ ہائیکورٹ سے درخواست ہے کہ ہماری دائر درخواست پر سماعت کریں۔ سپریم کورٹ سے گزارش ہے کہ پروڈکشن آرڈر جاری کر کے چئیر مین پی ٹی آئی کو طلب کریں اور ہمیں سنیں۔




``
سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ
دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ