سائفر کیس،چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت پر سماعت 9 ستمبر تک ملتوی

جمعرات 07  ستمبر 2023ء

سائفر کیس ،خصوصی عدالت کے جج کی چھٹی کے باعث شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت پر سماعت بغیر کارروائی کے 9 ستمبر تک ملتوی سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری کا معاملہ ،آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کے رخصت کے باعث سماعت بغیر کارروائی کے نو ستمبر ملتوی کر دی گئی تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے وکلا عدالت کے روبرو پیش ہوئےاور 9 ستمبر کی تاریخ مقرر کرنے کی استدعا کی وکلاء کی استدعا پر عدالتی عملے نے وکلاء کو آگاہ کیا کہ 9 ستمبر کو ہفتہ ہوگا جج صاحب 11 ستمبر سوموار سے ڈیوٹی پر موجود ہوں گے، جس پر وکلاء نے موقف اختیار کیا کہ آپ 9 ستمبر کی تاریخ مقرر کر دیں جج صاحب موجود ہوں گے تو ضمانت کی درخواست پر دلائل دے دیں گے، بعد ازیں عدالتی عملے نے چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے وکلا کی استدعا پر 9 ستمبر کی تاریخ مقرر کر دی




``
موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار
ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا برگر کی قیمت سات سو ڈالر