پاک فوج اور عوام کے درمیان اعتماد ویگانگت ہمارا قیمتی اثاثہ ہے،آرمی چیف

بدھ 06  ستمبر 2023ء

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ حال ہی میں بعض عناصر نے عوام اور فوج کے مقدم رشتے پر وار کرنے کی مذموم کوشش کی، افواج پاکستان نے بحیثیت ایک قومی ادارہ نہایت تحمل اور سمجھ داری سے اسے ناکام بنایا، شہدا کا تقدس اور احترام ہماری اہم ذمہ داری ہے، پاک فوج اور عوام کے مابین اعتماد و یگانگت ہماراقیمتی اثاثہ ہے،، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے یوم دفاع کے موقع پر بیان میں کہا کہ یوم دفاع و شہدا ہماری قومی و عسکری تاریخ کا ایک اہم سنگ میل ہے۔ یہ دن ہمیں اپنی مسلح افواج کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ 65 کی جنگ میں مسلح افواج نے دشمن کی جارحیت کو جرات اور پیشہ ورانہ مہارت سے ناکام بنایا۔ 65 کی جنگ میں قومی اتحاد و یکجہتی کا عظیم جزبہ دیکھنے میں آیا۔ اسی جذبے سے ہم نے دشمن کی جارحیت کو ناکام بنایا۔ پاک فوج اپنے نظم و ضبط اور اعلی پیشہ ورانہ معیار کی بدولت دنیا میں نمایاں مقام رکھتی ہے۔ ایمان، تقوی اور جہاد فی سبیل اللہ ہمارا طرہ امتیاز ہے۔ پاک فوج دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہر دم تیار ہے۔ دفاع وطن کو اپنی جان سے مقدم رکھنا پاک فوج کے ہر افسر اور جوان کا عزم ہے۔ آرمی چیف نے کہا کہ شہدا کی قربانیاں، غازیوں کے کارنامے ہمارے لیے قابل تقلید مثالیں ہیں۔ شہدا کے خون سے آزادی کے چراغ روشن ہوتے ہیں۔ مسلح افواج نے جس جانفشانی سے دہشتگردی کا مقابلہ کیا اسکی مثال نہیں۔ پاک فوج عوام کی خواہشات اور امنگوں کا محور ہے۔ مضبوط معیشت مضبوط دفاع کے لیے ناگزیر ہے۔ آرمی چیف نے امید ظاہر کی کہ باہمی تعاون سے پاکستان اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا،،




``
سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ
دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا