جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی کس حالت میں ہیں؟ سپریم کورٹ نے رپورٹ طلب کر لی

جمعرات 24  اگست 2023ء

توشہ خانہ کیس سے متعلق چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل پر سماعت،جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی کس حالت میں ہیں؟سپریم کورٹ نے حکومت سے رپورٹ طلب کرلی،سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ آنے تک سماعت ملتوی کردی، چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی،چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا ہائی کورٹ میں دلائل جاری ہیں،چیف جسٹس نے ریمارکس دیےچیف جسٹس ہائی کورٹ مقدمہ سن رہے ہیں اچھی بات ہے،ہائیکورٹ کا فیصلہ آنے دیں دیکھیں ہائیکورٹ کیا فیصلہ کرتی ہے،ممکن ہے ہائیکورٹ ریلیف دے،ہائی کورٹ کے فیصلے کا انتظار کرلیتے ہیں، چیف جسٹس نے کہا جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی کو کس حالت میں رکھا گیا ہے؟جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی کی حالت زار پر بھی حکومت سے جواب لیں گے،اپنے حکم نامہ میں چیئرمین پی ٹی آئی کواٹک جیل میں ملنےوالی سہولیات پرسوال اٹھائیں گے،چیف جسٹس نے لطیف کھوسہ سے استفسار کیا کہ کیا آپ کی چیئرمین پی ٹی آئی سےملاقات ہوئی؟لطیف کھوسہ نےجواب دیامیں چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئےجیل گیا،ملاقات کےدوران ہمارے بیچ ایک پولیس وردی والاشخص بٹھادیاگیا،میں چیئرمین پی ٹی آئی سے سیاسی امورپربات کرنےنہیں گیا تھا،بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی گئی،چیف جسٹس نے کہاوفاقی حکومت چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں دی گئی سہولیات کے بارے میں تحریری جواب دے جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیےجب وکلاہائیکورٹ کےخلاف بیانات دیتےہیں توبہت تکلیف ہوتی ہے،سول کورٹ، مجسٹریٹ یاہائیکورٹ سپریم کورٹ کی ماتحت نہیں ہے، مجسٹریٹ سےلےکر ہائیکورٹ تک ہمارےلیےسب قابل احترام ہیں،کوئی عدالت خودکوسپریم کورٹ کےماتحت نہ سمجھے،تمام ہائی کورٹس پرمکمل اعتماد ہے، وکیل نےجواب دیاعدلیہ کے اندرٹینشن سےہمیں بھی تکلیف ہوتی ہے،چیف جسٹس نےکہاجج صاحب کی بات کا مطلب ججز کیخلاف بیان بازی ہے، جسٹس جمال مندوخیل نےکہا کیا آپ نےہائیکورٹ کےسامنے تمام اعتراضات اٹھائے؟وکیل نے جواب دیا میں نےہائیکورٹ کے سامنےتمام حقائق رکھےہیں، چیف جسٹس نےکہا پہلے آپ کو کوئی سن نہیں رہا تھااب سن رہے ہیں،سسٹم کی خوبصورتی یہی ہےکہ پہلے ہائیکورٹ سے فیصلہ ہوپھر سپریم کورٹ آئے، جسٹس جمال مندوخیل نےکہا اسلام آباد ہائیکورٹ کےججز پر تنقیدناکیاکریں،چیف جسٹس نے ریمارکس دیےمیڈیا پر غصے میں ججزپرتنقید کی جاتی ہے،آئین و قانون کے تحت فیصلے اپنے عہد کے مطابق کرتےرہیں گے،اسلام آبادہائیکورٹ کےچیف جسٹس کی کوششوں کوسراہتا ہوں، ہائیکورٹ کےفیصلے کا انتظار کریں،ہمیں ابھی اس بارے میں زیادہ بات نہیں کرنی چاہیے، عدالت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ آنے تک سماعت ملتوی کردی،




``
فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں
ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے