علی وزیر،ایمان مزاری اور اسد عمر بھی گرفتار

اتوار 20  اگست 2023ء

سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو اسلام آبادپولیس نے گرفتار کرلیا۔ پولیس حکام کے مطابق سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو کار سرکار میں مداخلت کرنے پرگرفتارکیا گیا ہے تھانہ ترنول پولیس نے سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کی گرفتاری کی بھی تصدیق کردی ہے،ایمان مزاری کو ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا ہے۔ قبل ازیں شیریں مزاری نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ ان کی بیٹی ایمان مزاری کو خواتین پولیس اور سادہ لباس میں ملبوس افراد گھر سے اغوا کر کے لے گئے ہیں۔ شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ خواتین پولیس اہلکار اور سادہ لباس میں ملبوس افراد ایمان مزاری کا لیپ ٹاپ اور موبائل فون بھی لے گئے ہیں دوسری جانب پی ٹی آئی رہنماء اسد عمر کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے،ذرائع کے مطابق انکی گرفتاری سائفر تحقیقات کےلئے عمل میں لائی گئی ہے واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو بھی انکی اسلام آباد کی رہائشگاہ سے گرفتار کر کے ایف آئی اے منتقل کیا گیا تھا انکی گرفتاری بھی سائفر تحقیقات کےلئے عمل میں لائی گئی




``
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد