کینیڈا کے جنگلات میں آتشزدگی ،برٹش کولمبیا میں ہنگامی حالت نافذ

هفته 19  اگست 2023ء

کینیڈا کے جنگلات میں آتشزدگی، متاثرہ صوبے برٹش کولمبیا میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق کینیڈا کے جنگلات میں آتشزدگی کے باعث ویسٹ کیلوونا شدید متاثرہوا ہے،جب کہ صوبے برٹش کولمبیا میں سرکاری طور پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق برٹش کولمبیا کے سربراہ ڈیوڈ ایبے نے خبردار کیا ہےکہ آتشزدگی کے نتیجے میں صورتحال تیزی سے بدل رہی ہے جو آنے والے دنوں میں شدید چیلنجنگ ہوسکتی ہے رپورٹس کے مطابق مک ڈوگل کے جنگلات میں آگ نے 24 گھنٹوں کے دوران 6800 ایکڑ کے رقبے کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے جس کے باعث تقریباً 4800 افراد کو علاقے سے ہنگامی انخلاء کرنا پڑا دوسری جانب کینیڈا کے مغربی علاقے سے تعلق رکھنے والے تقریباً 22 ہزار افراد گھر چھوڑ چکے ہیں،آگ سے متاثرہ علاقے کے رہائشیوں کو بچانے کے لیے ہیلی کاپٹرز کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے۔ برٹش کولمبیا کے سربراہ ڈیوڈ ایبے کا کہنا ہےکہ علاقے سے زیادہ سے زیادہ افراد کو ریسکیو کیا گیا ہے جب کہ شہریوں کی جانب سے متاثرہ علاقوں کا سفر ترک نہ کیا گیا تو ایمرجنسی کے احکامات میں ان علاقوں کے لیے سفری پابندیاں بھی شامل ہوسکتی ہیں۔




``
لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور برگر کی قیمت سات سو ڈالر فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ
بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار