ملک میں 90 دن میں انتخابات کرانے کےلئے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر

بدھ 16  اگست 2023ء

سپریم کورٹ میں ملک میں عام انتخابات آئین کے تحت 90 دنوں میں کرانے کے لئے آئینی درخواست دائر،درخواست سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے دائر کی سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی درخواست میں سپریم کورٹ سے استدعا کی جائے ہے کہ الیکشن کمیشن کو 90 دنوں میں انتخابات کرانے کی ہدایت دی جائے، جبکہ پانچ اگست کو مشترکہ مفادات کونسل کی جانب سے کئے گئے فیصلے کالعدم قرار دیئے جائیں درخواست میں کہا گیا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل آئین کے مطابق نہیں ، کونسل کا کورم بھی پورا نہیں،کونسل کی تشکیل اور کورم پورا نہیں تو کیسے اس کے فیصلوں پر عمل در آمد کیا جاسکتا ہے۔پنجاب اور خیبر پختونخواھ کے نگران وزراء اعلی کو آئین کے تحت کونسل کے اجلاس میں شامل ہونے کی اجازت نہیں۔دو صوبوں کے نگران وزرا اعلی کی کونسل کے اجلاس میں شمولیت کی وجہ سے فیصلوں کی آئینی حیثیت نہیں۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی درخواست کے مطابق آئین کی شق 224کی ذیلی شق 2 اور شق 51 کی زیلی شق 5 پر عمل درآمد کا حکم دیا جائے۔90 دنوں میں انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔حلقہ بندیوں اور دیگر اسباب کی وجہ سے الیکشن 90 دنوں سے زیادہ تاخیر کا شکار نہ ہونے کی ہدایت کی جائے۔ درخواست میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن، مشترکہ مفادات کونسل اور چاروں صوبوں کو فریق بنایا گیا ہے




``
کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار گدھا بازیاب،چور گرفتار
گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان