یوم ازادی،مزار قائد اور مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقاریب

پیر 14  اگست 2023ء

یوم آزادی ،مزار قائد اور مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقاریب،مزار اقبال پر پاک فوج اور مزار قائد پر پاکستان نیوی کے چاق و چوبند دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لئے تفصیلات کے مطابق لاہور میں علامہ اقبال کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے شاعر مشرق کو سلامی پیش کی۔مزار علامہ اقبال پر پاک فوج کے دستے نے رینجرز کی جگہ گارڈز کے اعزازی فرائض سنبھال لیے ہیں۔ میجرجنرل قیصرسلیمان،گیریژن کمانڈر لاہور نے مزاراقبال پر پھولوں کی چادر رکھی اور فاتحہ خوانی کی۔ دوسری طرف کراچی میں مزار قائد پر بھی گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔جس کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی کموڈور محمد خالد تھے، انہوں نے مزار قائد پر پھولوں کی چادر رکھی اور فاتحہ خوانی کی اورپاکستان نیول اکیڈمی کےکیڈٹس نےمزار قائد پر اعزازی گارڈ کے فرائض سنبھال لیے۔




``
گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟