گوادر میں فوجی قافلے پر حملہ،جوابی کارروائی میں دو دہشتگرد مارے گئے

اتوار 13  اگست 2023ء

دہشت گردوں کا گوادر میں فوجی قافلے پر حملہ، دہشت گردوں کا چھوٹے ہتھیاروں اور دستی بموں کا استعمال، موثر اور بروقت جوابی کارروائی میں دو دہشت گرد مارے گئے، قافلے میں شامل تمام افراد محفوظ رہے،، *آئی ایس پی آر کے مطابق* دہشت گردوں نے گوادر میں آج صبح 1000 بجے کے قریب فوجی قافلے پر حملہ کیا، دہشت گردوں نے حملے کے دوران چھوٹے ہتھیاروں اور دستی بموں کا استعمال کیا تاہم موثر اور بروقت جوابی کارروائی میں دو دہشت گرد مارے گئے، جبکہ اس دوران کسی فوجی یا سول افراد کو کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں پہنچا، ترجمان کے مطابق سیکیورٹی فورسز ملک میں امن اور خوشحالی کے دشمنوں کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لئے پرعزم ہیں،،




``
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں