امانت میں خیانت،سابق صوبائی وزیر راجہ بشارت کے خلاف مقدمہ درج

اتوار 13  اگست 2023ء

سابق وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت پر تھانہ صدر بیرونی میں مقدمہ درج کرلیا گیا،ایف آئی آر امانت میں خیانت کرنے پر درج کی گئی،پی ٹی آئی رہنماء نو مئی واقعات کے بعد تاحال روپوش،جی ایچ کیو گیٹ حملہ میں نامزد مرکزی ملزم ہیں۔۔۔۔۔ تھانہ صدر بیرونی میں راجہ بشارت پر مقدمہ امانت میں خیانت کی دفعہ کے تحت درج کیا گیا،ایف آئی آر ہمک ماڈل ٹاون اسلام اباد کے رہائشی وقاص عزیز نامی شہری کی جانب سے درج کرائی گئی، متن مقدمہ کے مطابق مدعی اور راجہ بشارت میں 3 کنال زمین خریدنے کی بات طے ہوئی،مدعی نے1 کروڑ 30 لاکھ روپے راجہ بشارت کو ادا کئے،فریقین میں بقای1 کروڑ 70 لاکھ روپے کی ادائیگی کچھ وقت بعد اور اراضی کی رجسٹری کرا کر دینے کے بات طے ہوئی،جس کے بعد تاحال زمین مدعی مقدمہ کے نام منتقل نہیں کی گئی، متن مقدمہ کے مطابق راجہ بشارت نے 1 کروڑ 30 لاکھ رقم وصول کر لی،لیکن زمین کی رجسٹری کرانے میں لیعت و لعل سے کام لے رہا ہے،زمین کی رجسٹری حاصل کرنے کے لئے 6 ماہ سے جاری رابطوں پر بھی ملزم کوئی جواب نہیں دے رہا، واضح رہے کہ سابق صوبائی وزیر راجہ بشارت 9 مئی واقعات کے بعد سےتاحال روپوش ہیں جن پر جی ایچ کیو گیٹ حملہ کا مقدمہ تھانہ آر اے بازار میں درج ہے،جسمیں راجہ بشارت نامزد مرکزی ملزم ہیں۔




``
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ برگر کی قیمت سات سو ڈالر اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے گدھا بازیاب،چور گرفتار