توشہ خان کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا کے خلاف اپیل،اسلام آباد ہائیکورٹ نے مکمل ریکارڈ طلب کر لیا

هفته 12  اگست 2023ء

توشہ خان کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو سزا کے خلاف اپیل کا فیصلہ جاری،اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کا مکمل ریکارڈ طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں سزا کے خلاف اپیل پر سماعت کا تحریری حکم نامہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے جاری کردیا، جس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ کیس کا مکمل ریکارڈ طلب کرلیا اور رجسٹرار آفس کو چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کی درخواست جلد مقرر کرنے کی ہدایت بھی جاری کردی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کےحکم نامے کے مطابق عدالت نے فریقین کو سزا کے خلاف اپیل اور سزا معطلی کی درخواست پر نوٹسز بھی جاری کر دیئے۔ چیف جسٹس عامر فاروق، جسٹس طارق محمود جہانگیری نے حکم نامہ جاری کردیا۔ عدالت کےحکم کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل ٹرائل کورٹ کے 5 اگست کے فیصلے کے خلاف ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف الیکشن کمیشن کی شکایت پر ٹرائل چلایا گیا۔ٹرائل کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو 3 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ یاد رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سزا معطل کرکے ضمانت پر رہائی کی درخواست ہائیکورٹ میں دائر کی تھی




``
موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟