بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کےلئے نرخوں میں 1.81 روپے فی یونٹ اضافے کی منظوری

بدھ 09  اگست 2023ء

نیپرا نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ میں جون کے لئے ایک روپیہ اکیاسی پیسے فی یونٹ اضافے کا نوٹیفیکشن جاری کردیا،کے الیکٹرک کے لئے دو روپے اکتیس پیسے فی یونٹ کا اضافہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے ڈسکوز کے جون کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1 روپے 81 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔ نیپرا کی طرف سے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق سنٹرل پاوور پرچیزنگ ایجنسی نے 1 روپے 88 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، نیپرا نے 26 جولائی 2023 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی، جس کے بعد 1.81 روپے کا اضافہ کردیا گیا۔ اضافے کااطلاق صرف اگست کے ماہ کے بلوں پر ہوگا۔ تاہم لائف لائن، الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔ دوسری جانب کے الیکٹرک کےلئے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جون کےلئے دو روپے اکتیس پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیتے ہوئے اسکا نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا گیا ہے




``
خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے برگر کی قیمت سات سو ڈالر ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ