سابق وفاقی وزیر اعجاز الحق نے چیئرمین پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرلیں،ویڈیو بیان جاری

جمعه 04  اگست 2023ء

نو مئی واقعات،مسلم لیگ ضیاء شہید کے سربراہ اعجاز الحق کی چیئرمین پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرنے کا اعلان،کہا واقعات میں ملوث افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں،آئندہ انتخاب اپنے پارٹی نشان پر لڑیں گے مسلم لیگ ضیاء شہید کے سربراہ اعجاز الحق کی طرف سے جاری ویڈیو بیان میں کہا گیا ہے کہ نو مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے جس کو بھلایا نہیں جا سکتا،اس دن جو کچھ کیا گیا وہ دشمن بھی نہیں کر سکتا تھا اعجاز الحق کا کہنا تھا کہ جس فوج کے خلاف بات نہیں سن سکتے اس فوج کی تنصیبات،جناح ہاؤس کو نشانہ بنایا گیا،شہداء کی یادگاروں کہ بےحرمتی کی گئی جس کی مثال نہیں ملتی،نو مئی کے واقعات میں ملوث افراد کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ کا۔کہنا تھا کہ ہماری ساری زندگی فوج کے ساتھ گزری ہے،میرے والد اور انکے رفقاء نے پاکستان کےلئے جان دی،سترہ اگست کا واقعی بھی پاکستان کے خلاف سازش تھی اعجاز الحق نے موجودہ ملکی صورتحال کے حوالے سے کہا کہ اسوقت ہمیں بحثیت پاکستانی اپنی اپنی انا کے خول سے باہر آنا ہوگا اور متحد ہونا ہوگا،اگر ہم اسی طرح بکھری ہوئی قوم کی طرح رہے تو حالات مزید خراب ہونگے،ہمیں ملک کی خاطر یکجا ہونا ہوگا مسلم لیگ ضیاء شہید کے سربراہ اعجاز الحق نے واضح کیا کہ انکی جماعت کا کسی اور جماعت میں انضمام نہیں ہوا اور نہ ہی انکی ایسی خواہش ہے،انضمام کے حوالے سے خبروں کی پہلے بھی تردید کی اب بھی کر رہا ہوں،پہلے بھی اپنی جماعت سے انتخابات میں حصہ لیا اور آئندہ انتخابات میں بھی اپنی جماعت سے ہی انتخابات میں حصہ لیں گے




``
لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ
اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟