ڈیجیٹل مردم شماری کے نتائج کا معاملہ،مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس طلب

جمعه 04  اگست 2023ء

ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کے نتائج کی منظوری،مشترکہ مفادات کو کا اجلاس کل 5 اگست کو طلب باخبر ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے وزارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی جانب سے بھیجی گئی سمری منظور کر لی ہے جس میں ڈیجیٹل مردم شماری کے نتائج کی منظوری کیلئے سی سی آئی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق محکمہ شماریات نے مردم شماری کا عمل مکمل کرکے اس کے نتائج بھی مرتب کر لیے ہیں جو اب مشترکہ مفادات کونسل کو بھیجے گئے ہیں تاکہ اس آئینی فورم پر انہیں منظوری مل سکے، اگر مردم شماری کے نتائج منظور ہوگئے تو آئندہ عام انتخابات میں کم از کم تین سے چار ماہ کی تاخیر ہو سکتی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل جولائی کے آخری ہفتے اور دواگست کو مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کی تجویز زیر غور تھی تاہم ایسا ممکن نہیں ہو سکا




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی
لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم