ملک میں دہشتگردی کی لہر،مذہبی اور سیاسی جماعتوں کا چار اگست کو یوم مذمت منانے کا اعلان

جمعرات 03  اگست 2023ء

ملک کی مختلف مذہبی و سیاسی جماعتوں اور تمام مکاتب فکر کے قائدین نے سانحہ باجوڑ ، خیبر میں مسجد علی اور ملک میں ہونے والی دہشت گردی کے حوالے سے جمعہ 4 اگست کو یوم مذمت اور یوم دعا کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے اور ملک بھر کی مساجد میں جمعہ اجتماعات میں سانحہ باجوڑ کے حوالے سے خطبات ہوں گے. تفصیلات کے مطابق جمعہ کے خطبات میں دہشت گردی کی مذمت، دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے مطالبات پر مشتمل قراردادیں پاس کی جائیں گی،شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے تمام مساجد میں دعاؤں کا اہتمام ہوگااور پیغام پاکستان کی روشنی میں خود کش حملوں اور پاکستان میں عسکری کاروائیوں کے ناجائز غیر شرعی اور حرام ہونے کے حوالے سے عوام الناس کو آگاہ کیا جائےگا۔ پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی، اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز، عید گاہ شریف کے پیر نقیب الرحمن ، صاحبزادہ حسان حسیب الرحمن، متحدہ جمعیت اہلحدیث کے سید ضیاء اللہ شاہ بخاری، جمعیت علماء اسلام کے مولانا حامد الحق حقانی ، جمعیت علماء اسلام (ف) کے مولانا ہارون ہزاروی، شیعہ علماء کونسل کے علامہ عارف واحدی، وفاق المدارس العربیہ کے صدر مولانا مفتی محمد تقی عثمانی ، مولانا انوار الحق سینئر نائب صدراور ناظم اعلیٰ وفاق المدارس مولانا محمد حنیف جالندھری، پاکستان شریعت کونسل کے مولانا محمد اسلم قادری، متحدہ علماء کونسل کے مولانا ایوب صفدر نے جمعہ 4 اگست کو سانحہ باجوڑ کے حوالے سے ملک بھر میں یوم مذمت اور یوم دعا کے طور پر منانے کا اعلان کر دیا۔ رہنمائوں نے ملک بھر کی مساجد کے ائمہ و خطباء کے نام ہدایت جاری کی کہ وہ جمعہ کے خطبات میں سانحہ باجوڑ، خیبر میں مسجد علی کی شہادت اور اس سانحہ کے ملک کے مستقبل پر اثرات اوردہشتگردی کی مذمت کے حوالے سے اظہار خیال کریں۔ جمعہ اجتماعات میں سانحہ باجوڑ کے ذمہ داران کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچانے،عوام الناس کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے حوالے سے قراردادیں پاس کی جائیںاور عوام الناس کو پیغام پاکستان سے آگاہ کیا جائے- قائدین نے اپیل کی کہ منبر و محراب سے پوری قوم کو دہشت گردی اور بے گناہ انسانیت کا لہو بہانے والی ذہنیت کے سامنے یکجا اور متحد ہونے کی ترغیب دی جائے-انہوں نے کہا تمام مساجد و مدارس میں سانحہ باجوڑ کے شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعائیں بھی کی جائیں۔




``
لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔
بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں گدھا بازیاب،چور گرفتار پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار