عوام کو مہنگائی کا ایک اور جھٹکا،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

منگل 01  اگست 2023ء

عوام کو مہنگائی کا ایک اور جھٹکا،بجلی اور ایل پی جی کے بعد پٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 19 روپے 95 پیسے کا بڑا اضافہ کردیا گیا، پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 272.95 روپے ہوگئی وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کیا۔ وزیرخزانہ نے بتایا کہ پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 272.95 روپے ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے 90 پیسے کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 273 روپے 40 پیسے ہوگی۔ قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ گزشتہ رات پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کرنا تھا، عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جس کے مطابق وزیراعظم سے مشاورت کی گئی اور یہ فیصلہ ہوا کہ قیمتوں میں کم سے کم رد و بدل کیا جائے گا۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ہم آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے میں ہیں اس لیے ایسے فیصلے نہیں کر سکتے جس سے ملک مشکل میں گھرے، ملکی مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے




``
برگر کی قیمت سات سو ڈالر دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں
بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ