سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کے اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج

منگل 25 جولائی 2023ء

ٹوررازم ہائی وے کے مجوزہ منصوبہ میں مبینہ ردوبدل پر اینٹی کرپشن راولپنڈی میں سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم،ایم پی اے میجر ریٹائرڈ لطاسب ستی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا،قومی خزانے کو نوے کروڑ سے زائد کا نقصان پہنچانے،سیاسی رہنماوں سمیت عزیز واقارب کو مستفید کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔۔۔۔۔۔ اینٹی کرپشن راولپنڈی میں درج مقدمہ میں ایکسئین پنجاب ہائی ویزسعد سلامہ،ایس ڈی او محمد اکرم کو بھی ملزم نامزد کیا گیا،مقدمہ کے متن کے مطابق سڑک کے مجوزہ روٹ کو تبدیل کرکے سیاسی رہنما کے گھر اور زمینوں کے پاس سے گزارا گیا،بوستان آباد اور بیور کے مقام پر بھی سڑک کا روٹ تبدیل کرکے سیاسی رہنماء اور عزیز واقارب کو مستفید کیا گیا،ٹوررازم ہائی وے کا مجوزہ روٹ تبدیل کرنے سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا ںقصان ہوا،جبکہ مجوزہ روٹ تبدیل کرنے سے فاصلہ بھی بڑھ گیا،متن مقدمہ کے مطابق سڑک کا مجوزہ روٹ تبدیل کرنے سے مجموعی تخمینہ میں 90کروڑ سے زائد کے اخراجات بڑھے،مقدمہ نرم گاوں کہوٹہ کے رہائشی شکیل احمد کی مدعیت میں درج کیا گیا،جس پر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔




``
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ برگر کی قیمت سات سو ڈالر آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟