پاکستان چین کو چیری برآمد کرے گا،اجازت مل گئی

منگل 25 جولائی 2023ء

چین نے پاکستان کو چیری برآمد کرنے کی اجازت دے دی۔ وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی کی طرف سے جاری اعلامیےکے مطابق وزارت نے 12 سال سے زیرالتوا معاملہ حل کردیا اور اب پاکستانی برآمدکنندگان پاکستان سےچین کو چیری برآمد کرسکیں گے۔ اعلامیے کے مطابق چینی محکمہ کسٹم نے چیری کی کاشت اور اسٹاک کی سہولیات دیکھ کر فیصلہ کیا۔پاکستان کے 90 چیری باغات اور 15 پیک ہاؤسز چیری برآمد کرسکیں گے۔ اعلامیے کے مطابق طے شدہ پروٹوکول کے مطابق پاکستان سےچین کو چیری کی برآمدکی اجازت ہوگی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل چین نے پاکستان کو گوشت کی برآمد کرنے اجازت بھی دی ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان سالانہ پندرہ ارب ڈالر تک گوشت بر آمد کر سکتا ہے




``
برگر کی قیمت سات سو ڈالر خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان گدھا بازیاب،چور گرفتار
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ