راولپنڈی سلنڈر دھماکہ،دو افراد جاں بحق،چار شدید زخمی

منگل 25 جولائی 2023ء

راولپنڈی کے علاقے روات میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں بلند عمارت میں گیس سلنڈر دھماکہ، 2 افرادجاں بحق، 4 شدید زخمی تفصیلات کے مطابق دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ تین منزلہ عمارت لرز گئی، تمام کھڑکیاں اور دروازے ٹوٹ گئے۔ انتظامیہ نے عمارت کے ڈھانچے کو خطرناک قرار دے کر خالی کرالیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ 3 منزلہ عمارت میں گیس سلنڈر زور دار دھماکے سے پھٹا،جس کے بعد عمارت کے مختلف حصوں میں آگ لگ گئی۔ امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔ دھماکے میں دو افراد 23 سالہ ارشاد اور 50 سالہ اسرار جاں بحق ہوئے جبکہ زخمیوں میں عباس علی، شمون، نعمان اور نوید شامل ہیں۔ تھانہ روات پولیس نے واقعے کو حادثہ قرار دے کر رپورٹ درج کرلی ، زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔




``
کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟
گدھا بازیاب،چور گرفتار دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی برگر کی قیمت سات سو ڈالر ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم