دو کروڑ تاوان کے لئے اغواء مغوی بازیاب

پیر 24 جولائی 2023ء

راولپنڈی پولیس نےگلشن آباد سے 2 کروڑ تاوان کے لئے اغواء ہونے والے سیکنڈ ایئر کے طالبعلم کو بازیاب کروا لیا،ایک ملزم کو گرفتار کرکے کلاشنکوف،زیر استعمال گاڑی برآمد کرلی گئی،گرفتار ملزم مغوی بچے کے دوست کا قریبی عزیز ہے،3 ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیموں کی چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔۔۔۔۔۔ تھانہ صدر بیرونی پولیس نے دوست کی سالگرہ تقریب میں شرکت کے بعد گھر جانے والے 19 سالہ لڑکے کو اغواء کرنے والا ایک ملزم گرفتار کرلیا،مغوی حسیب الحسن کو بحفاظت بازیاب کروا لیا گیا،پولیس کے مطابق نوجوان کو 22 جولائی کی شب گلشن آباد سے عسکری 14 کی جانب جاتے گاڑی میں سوار 4 ملزمان نے اغوا کیا،مغوی کے موبائل فون سے والد کو واٹس ایپ کال کرکے 2 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا،پولیس نے اطلاع ملنے پر ملزمان کی تلاش شروع کی،تو مغوی کے والد نے ٹیکنیکل معاونت کرتے ہوئے بیٹے کے موبائل کی لوکیشن پولیس کو فراہم کی،جس پر کارروائی کرکے لڑکے کو بحفاظت بازیاب کروا لیا گیا،ملزمان نے لڑکے کو اغواء کے بعد گھر کے قریب ہی کرایہ پر حاصل کئے گئے مکان میں قید کر رکھا تھا،گرفتار ملزم افراسیاب کا تعلق حضرو سے ہے،پولیس نے مغوی کو عدالت پیش کرکے دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروانے کی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔۔۔۔۔۔




``
خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟