لاہور میں طوفانی بارش،ملکہ نور جہاں کے مقبرے کی بیرونی دیوار گر گئی

هفته 22 جولائی 2023ء

لاہور میں طوفانی بارش ، ملکہ نورجہاں کے مقبرے کی بیرونی دیوار گرگئی۔ لاہور میں مسلسل سات گھنٹے تک ہونے والی بارش نے شہر بھر میں شاہرواہوں،گھروں اور گلیوں کو تالاب بنادیا۔ واسا حکام کے مطابق سب سے زیادہ بارش ائیرپورٹ اور گلشن راوی میں 200 ملی میٹر سے زائد ریکارڈ کی گئی۔ جہاں بارش کے باعث گلیاں اور شاہراہوں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں وہیں بارش کے باعث ملکہ نورجہاں کے مقبرے کی بیرونی دیوار گرگئی۔ ترجمان والڈ سٹی اتھارٹی کے مطابق مقبرے کا چارج ایک ماہ قبل والڈ سٹی اتھارٹی نے محکمہ آثار قدیمہ سے لیاتھا ترجمان کےمطابق نورجہاں کے مقبرے کی شمالی بیرونی دیوار اور دیگر کچھ حصے خستہ ہال ہیں، خستہ حال حصوں کو محفوظ کرنے کیلئے جلد کام شروع ہوگا۔




``
اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ
گدھا بازیاب،چور گرفتار گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور