عالمی جونیئر سکواش چیمپئین شپ،پاکستان کے حمزہ خان فائنل میں پہنچ گئے

هفته 22 جولائی 2023ء

پاکستان کیلئے ایک اور اعزاز - عالمی جونیئر سکوائش چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کی شاندار کامیابی,فرنچ حریف کو شکست دیکر فائنل میں رسائی حاصل کر لی تفصیلات کے مطابق عالمی جونیئر سکوائش چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کے حمزہ خان کی شاندار کامیابی کر لی ہے انہوں نے سیمی فائنل میں فرانسیسی حریف کو شکست سے دو چار کیا،پاکستان آرمی سے تعلق رکھنے والے محمد حمزہ خان میلبورن، آسٹریلیا میں کھیلی جانیوالی عالمی جونئیر چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں حمزہ خان نےکوارٹر فا ئنل میں ملیشئن حریف جوئی چوان کو شکست دینے کے بعد سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی اورسیمی فائنل میں حمزہ خان کا مقابلہ فرنچ حریف میل وِل شانی ایمانکیو سے ہوااس مقابلے میں حمزہ خان نے اپنے حریف کو واضح مارجن سے شکست دی اور عالمی جونیئر سکوائش کے فائنل تک رسائی حاصل کی واضح رہے کہ حمزہ خان قومی سطح پر آرمی کی نمائندگی کرتے ہوئے متعدد ٹائیٹلز اپنے نام کر چکے ہیں حمزہ خان اِس وقت جونیئر عالمی رینکنگ میں تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں،توقع کی جا رہی ہے کہ نوجوان کھلاڑی فائنل میں بھی شاندار کامیابی حاصل کر کے پاکستان کا نام روشن کرے گا




``
ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا گدھا بازیاب،چور گرفتار
انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا