بارہ ہزار سے زائد پاکستانی مختلف ممالک کی جیلوں میں قید ہیں،وزارت خارجہ

جمعرات 20 جولائی 2023ء

بارہ ہزار سے زائد پاکستانی مختلف ممالک کی جیلوں میں قید ہیں،وزارت خارجہ نے تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردیں قومی اسمبلی میں پیش کردہ تفصیلات کے مطابق بیرون ملک جیلوں میں مجموعی طور پر 12 ہزار سے زائد پاکستانی قید ہیں متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کی جیلوں میں مجموعی طو پر 6 ہزار 200 پاکستانی قید ہیں۔ دستاویز کے مطابق ابوظہبی میں 1612، دبئی میں 1488، جدہ میں 1504 اور ریاض کی جیلوں میں 1596 پاکستانی قید ہیں۔ علاوہ ازیں قطر میں 209، ترکی میں 329، یونان کی جیلوں میں 811 پاکستانی قید ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق عراق کی جیلوں میں 672، منامہ میں 208، اسپین میں 115، چین میں 239 پاکستانی قید ہیں جبکہ جرمنی میں 119، آسٹریلیا میں 44 امریکا میں 98 پاکستانی پابند سلاسل ہیں۔ قومی اسمبلی میں پیش کی جانے والی دستاویزات کے مطابق مختلف جرائم کی پاداش میں ملائیشیا میں 151، کویت میں 55، برطانیہ کی جیلوں میں 275 پاکستانی جیل میں ہیں وزارت خارجہ کے مطابق ڈنماک کی جیلوں میں 32، سری لنکا میں 94، مالدیپ میں 21، افغانستان کی جیلوں میں 13، اردن میں 12، نائجیریا میں 8 پاکستانی قیدی موجود ہیں۔




``
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار
بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟