غیرت کے نام پر تین خواتین قتل

منگل 18 جولائی 2023ء

راولپنڈی اور کلر سیداں میں مختلف واقعات میں تین خواتین سمیت چار افراد کو قتل،بزرگ شخص کو شدید زخمی کر دیا گیا،کلر سیداں میں دو خواتین کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا،آئی جی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیکر آر پی او راولپنڈی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی،سی پی او راولپنڈی کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا گیا۔۔۔۔۔۔ کلرسیداں کے علاقہ ڈھوک کشمیریاں کمیلی صادق میں شوہر سے چن دن قبل طلاق لینے والی ثوبیہ نامی خاتون کو بھائی عثمان نے گولی مار کر قتل کر دیا،دوسرے واقعہ میں مقتولہ ثوبیہ کے سابق شوہر یاسر نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر ڈھوک مک پھلینہ میں چھریوں کے وار سے رخسانہ اور اسکے بیٹے صغیر کو قتل کر دیا،گھر میں داخل ہو کر چھریاں مارنے کے واقعہ میں مقتولہ رخسانہ کا خاوند شبیرشدید زخمی ہوا جسے ٹی ایچ کیو کلر سیداں منتقل کر دیا گیا ہے،پولیس کے مطابق ملزم یاسر کو شک تھا کہ اسکی سابق اہلیہ ثوبیہ کے مقتولہ رخسانہ کے بیٹے ادریس سے مراسم تھے، راولپنڈی کے تھانہ دھمیال کے علاقہ گرجا روڈ پر واقع ملک کالونی میں مبینہ طور پر سابق شوہر نے فائرنگ کرکے اپنی سابقہ اہلیہ کو قتل کر دیا،جسکے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا جسکا تعلق صوابی سے بتایا گیاہے،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے راولپنڈی میں غیرت کے نام پر خواتین کے قتل کے واقعات کا نوٹس لیکر آر پی او راولپنڈی سید خرم علی سے رپورٹ طلب کرلی ہے،جبکہ سی پی او راولپنڈی سید خالد محمود حمدانی کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔




``
برگر کی قیمت سات سو ڈالر لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان