فوجی عدالتوںکا معاملہ، وفاقی حکومت کی فل کورٹ کی استدعا،سپریم کورٹ نے مسترد کردی

منگل 18 جولائی 2023ء

سپریم کورٹ نے 9 مئی سے متعلق خصوصی عدالتوں کیخلاف وفاق کی فل کورٹ کی استدعا مسترد کردی چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ لارجربینچ کیلٸے تین ججزکیس سے معذرت بھی کرچکے عدالتی چھٹیاں چل رہیں کچھ ججزچھٹیوں پرہیں موجودہ حالات میں فوری فل کورٹ تشکیل نہیں دے سکتے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں چھ رکنی بینچ نے خصوصی عدالتوں کیخلاف درخواستوں پرسماعت کی،سپریم کورٹ بارایسوسی ایشین کے صدرعابد زبیری نے آرمی ایکٹ کے تحت سویلینزکا ٹرائل نہیں ہوسکتا،آرمی ایکٹ کےتحت سویلنزکےٹرائل کیلئےآئینی ترمیم درکارہوگی،جسٹس قاضی فائزعیسی نےقراردیاکہ فوجی عدالتیں سویلینزکےٹرائل کی عدالتیں نہیں ،جسٹس یحیی آفریدی نےکہا کیاسویلنزکےفوجی ٹرائل کیلئےآئینی ترمیم ہونا ضروری ہے؟ یاملزمان کا دفاع یا افواج کیخلاف تعلق جوڑنا؟وکیل عابد زبیری بولے عام شہریوں کا آرٹیکل 175 کے مطابق ملٹری ٹرائل نہیں ہوسکتا،چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے کہا کہ اگرعام شہری ملکی دفاع کیخلاف کام کریں توپھرکیا ہوگا؟وکیل بولے پھربھی آئینی ترمیم لازمی ہےٹرائل پہلے سول عدالتوں میں ہونا چاہئے،چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ لیاقت حسین کیس کےمطابق افواج تحویل میں لیکرتفتیش کرسکتی ہیں لیکن ٹرائل نہیں ، جسٹس یخیی آفریدی نے استفسارکیا کہ ملٹری لاء میں "چارج" کا لفظ کہاں دیا گیا ہے؟ چارج کا لفظ ملٹری ریجیم میں کچھ اور ہے، اٹارنی جنرل منصورعثمان نے دلائل میں فل کورٹ کی استدعا کرتے ہوئے دلائل دیے ، جسٹس عائشہ ملک نے ریمارکس دیے کہ گزشتہ سماعت پرآپ نے ایک ممبرپراعتراض کیا ، اب فل کورٹ بنانے کی استدعا کیسے کررہے ہیں؟ اٹارنی جنرل نے کہاکہ دستیاب ممبران پرمشتمل بنچ بنانے کی استدعا کی ہے چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ حکومت نے بنچ پراعتراض کیا تومجھے حیرانگی ہوئی،اس عدالت کے ہرجج کومیں بے حد احترام دیتا ہوں،تمام ججزکی رائے کو دیکھا جاتا ہے،یہ کیس تعطیلات کے دوران مقررہوا،تعطیلات کے دوران تمام ججزدستیاب نہیں ہوتے، سماعت کے دوران عرفان قادر نے ایک سے زائد مرتبہ بولنے کی کوشش کی چیف جسٹس نے بیٹھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ آپ کو بھی سنیں گے




``
دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم
لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟