ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ60 لاکھ 66 ہزار سے زائد ہوگئ

پیر 17 جولائی 2023ء

الیکشن کمیشن نے20جون تک ووٹرز کے اعدادو شمار جاری کردئیے ،ملک بھر میں ووٹرز کی کل تعداد12کروڑ60لاکھ 66ہزار874 ہوگئی الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں ووٹرز کی تعداد 7کروڑ 16لاکھ 6ہزار 397 ہوگئی جبکہ سندھ میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2کروڑ 65لاکھ 29ہزار136ہوگئی خیبر پختوانخواہ میں رجسٹرڈووٹرز کی تعداد 2کروڑ16لاکھ 21ہزار221 ہے،اوربلوچستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد52لاکھ 74ہزار 761 ہے، اعداد و شمار کےمطابق ملک بھر میں26تا35 سال عمر کے ووٹرز کی تعداد 3کروڑ26لاکھ 70ہزار445 ہے جبکہ36تا45سال کے ووٹرز کی تعداد 2کروڑ77لاکھ 66ہزار976 ہوگئی، الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں مرد ووٹرز کی تعداد 6کروڑ80لاکھ 99ہزار615ہوگئی اور خواتین ووٹرز کی تعداد 5کروڑ79لاکھ67ہزار 259 ہے




``
فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی
اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار برگر کی قیمت سات سو ڈالر