دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے،آرمی چیف جنرل عاصم منیر

جمعه 14 جولائی 2023ء

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کوئٹہ گیریژن کا دورہ، ژوب دہشت گردانہ حملے کے شہداء کو خراج عقیدت، زخمی جوانوں کی عیادت، کہا کہ مسلح افواج ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے تک آرام سے نہیں بیٹھیں گی،، *آئی ایس پی آر کے مطابق* آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کوئٹہ گیریژن کا دورہ کیا، جہاں انہیں ژوب کے حالیہ دہشت گرد حملے کے بارے میں بریفنگ دی گئی، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اس موقع پر شہداء کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا، بعدازاں انہوں نے سی ایم ایچ کوئٹہ میں زخمی جوانوں کی عیادت کی، اور قوم کے لئے ان کی خدمات اور عزم کو سراہا، اس موقع پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ مسلح افواج کو افغانستان میں ٹی ٹی پی کی محفوظ پناہ گاہوں اور آزادانہ سے دہشت گرد کارروائیوں پر شدید تحفظات ہیں، توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی سرزمین کو کسی بھی ملک کے خلاف دہشت گردی کے لئے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گی، اور عبوری حکومت حقیقی معنوں میں دوحہ معاہدے میں کئے گئے وعدوں پر عملدرامد یقینی بنائے گی، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے مزید کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں افغان شہریوں کی شمولیت ایک اور اہم تشویشناک پہلو ہے، جس پر فوری توجہ دینے اور اس سے نمٹنے کی ضرورت ہے، اس طرح کے دہشت گرد حملے ناقابل برداشت ہیں، ان حملوں پر سیکیورٹی فورسز کی طرف سے موثر جوابی کارروائی ہوگی، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن بلاامتیاز جاری رہے گا اور مسلح افواج دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے تک آرام سے نہیں بیٹھیں گی، قبل ازیں آمد پر کور کمانڈر کوئٹہ نے آرمی چیف کا استقبال کیا،،




``
گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ برگر کی قیمت سات سو ڈالر
انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف گدھا بازیاب،چور گرفتار