وفاقی حکومت نے اسمبلیوں کی مدت میں اضافہ نہ کرنے کا اعلان کردیا

منگل 11 جولائی 2023ء

وفاقی حکومت نے اسمبلی کی مدت میں توسیع نہ کرنے کا اعلان کردیا،،وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کہتے ہیں الیکشن ایکٹ میں ترامیم کررہے ہیں،،ترامیم کا مقصد ہے کہ فری اینڈ فیئر انتخابات کا انعقاد یقینی بنانا ہے،،کمیٹی کی حتمی سفارشات سب کے سامنے لائیں گے،، چیئرمین انتخابی اصلاحاتی کمیٹی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں تہتر تجاویز میں سے ستر مجوزہ تجاویز کاعمومی جائزہ لیا گیا،، سیاسی جماعتوں کی جانب سے انتخابی نتائج میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا گیا،، اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ تاخیر سے آنے والے نتائج کو تسلیم نہیں کیا جائے گا، اجلاس میں کہا گیا کہ نتائج کی تاخیر پر پریذائیڈنگ افسر کی جواب طلبی کی جائے گی اور وہ انتخابی نتائج کی تاخیر کی ٹھوس وجہ بتانے کا پابند ہوگا، اجلاس میں کہا گیا پریزائیڈنگ افسر اپنے دستخط شدہ مکمل نتائج کی تصویر ریٹرننگ افسر کو بھیجنے کا پابند ہوگا کمیٹی اجلاس میں پریزئیڈنگ افسر کو تیز ترین انٹرنیٹ اور سمارٹ فون دینے کی بھی تجویز دی گئی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسمبلی کی مدت میں توسیع نہیں ہوگی،، اجلاس کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا الیکشن ایکٹ میں ترامیم کررہے ہیں،،ترامیم کامقصد فری اینڈ فئیر انتخابات کا انعقاد یقینی بنانا ہے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑکا کہنا تھا کہ انتخابی اصلاحات قومی خدمت ہے، جو جماعتیں پارلیمان سے باہر ہیں ان کو سینیٹ کمیٹی سن چکی ہے،، کمیٹی کی حتمی سفارشات سب کے سامنے لائیں گے




``
فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان
پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟