فرانس میں پرتشدد ہنگامے، جلدانصاف کے حصول کے لئے فاسٹ ٹریک عدالتوں کا قیام

اتوار 09 جولائی 2023ء

*فرانسیسی ہنگامے، پرتشدد واقعات اور فاسٹ ٹریک انصاف کا حصول، دنیا کے لئے مثال بن گیا،* 800 سے زائد پولیس اہلکار شدید زخمی جبکہ ایک ارب پائونڈ سے زائد کا نقصان، 26 ملزمان فاسٹ ٹریک عدالتوں میں پیش، 22 پر فردِ جرم عائد،، حال ہی میں فرانس میں پولیس کے ہاتھوں 17 سالہ نوجوان ناہیل قتل ہوا، ناہیل کی ہلاکت کے بعد عوام میں غم و غصّے کی لہر دوڑ اٹھی، ملک گیر احتجاج کی صورت میں فرانس بھر سے عوام نے ردعمل میں ہنگامہ آرائی کی، ہنگامہ آرائی کے نتیجے میں ملکی املاک کو بے تحاشا نقصان کا سامنا کرنا پڑا، شرپسندوں نے کئی دنوں تک ملک کو یرغمال بنائے رکھا، شرانگیزوں نے بینک، اسٹیڈیم، شاپنگ مالز غرض یہ کہ اے ٹی ایم مشینز بھی اکھاڑ ڈالیں، 800 سے زائد پولیس اہلکار شدید زخمی ہوئے جبکہ 1 بلین پونڈ سے زائد کا نقصان ہوا، اب تک 26 ملزمان کو فاسٹ ٹریک عدالتوں میں پیش کیا جا چکا ہے، جن میں سے 22 پر فردِ جرم عائد کی جا چکی ہے، فرانسیسی حکومت نے ایک بل پاس کروایا جس کے نتیجے میں پولیس کو عوام کے موبائل فونز اور انٹرنیٹ تک رسائی ممکن ہو گی، فاسٹ ٹریک ٹرائیلز کے ذریعے اب تک 76 فیصد شرانگیز زیرِ حراست ہیں، فرانسیسی حکومت کے بروقت اور تیز نظامِ انصاف سے جلد انصاف کا حصول ممکن ہے، شرپسندی کے جواب میں فاسٹ ٹریک عدالتوں کا قیام پوری دنیا کے لیے مثال ہے،،




``
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے گدھا بازیاب،چور گرفتار
!بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔