اسلام آباد کی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ کیس قابل سماعت قرار دے دیا

هفته 08 جولائی 2023ء

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف توشہ خانہ کیس کو قابل سماعت قرار دے دیا اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر توشہ خانہ کیس کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق معاملے پر سماعت ایڈیشنل سیشنز جج ہمایوں دلاور نے کی۔ دوران سماعت چیئرمین پی ٹی ائی کے وکیل خواجہ حارث عدالت میں پیش نہ ہوئے۔ بیرسٹر گوہر کی جانب سے پیر تک سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی اور موقف اپنایا گیا کہ آج الیکشن کمیشن اپنی بحث کر لے تو ہم اگلے ہفتے بحث کر لیں گے۔ دوران سماعت الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز کی جانب سے طویل دلائل دیئے گئے۔ عدالت کی جانب سے ریمارکس دیئے گئے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپ کو اتنا بڑا ریلیف دیا ہے جس پر وکیل گوہر علی خان نے موقف اپنایا کہ ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو کوئی ریلیف نہیں دیا بلکہ ہمیں سننے کیلئے آپ کے پاس بھیجا۔ چیئرمین پی ٹی آئی سے ان کا حق لیا جا رہا ہے۔ 12 جولائی تک وقت ہے جلدی میں فیصلہ کیا تو نا انصافی ہوگی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ خواجہ حارث سینیئر وکیل ہیں ان سے اس طرح کا رویہ توقع نہیں کیا جا سکتا۔ توشہ خانہ کیس پر ہر پاکستانی کی نظر ہے۔ جب سے یہ کیس میری عدالت آیا دیگر کیسز رک گئے۔ عدالت کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل کا حق کا سماعت ختم کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔ جج ہمایوں دلاور نے ریمارکس دیئے کہ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل کو وقت دیا لیکن دلائل نہیں دیئےگئے۔ عدالت چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل کی دلائل دینے کیلئے پیر تک مہلت دینے کی استدعا مسترد کرتی ہے۔ محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے توشہ خانہ فوجداری کاروائی سے متعلق کیس کو قابل سماعت قرار دے دیا۔ عدالت نے 12 جولائی کو گواہان کو شہادت کیلئے طلب کر لیا۔ 12 جولائی سے توشہ خانہ فوجداری کارروائی کے ٹرائل کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔




``
گدھا بازیاب،چور گرفتار ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد
برگر کی قیمت سات سو ڈالر لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟