قومی کرکٹ ٹیم کے سٹار باولر حارث روف شادی کے بندھن میں بندھ گئے

جمعه 07 جولائی 2023ء

قومی کرکٹ ٹیم کے سٹار تیز بولر حارث روف شادی کے بندھن میں بندھ گئے،تقریب میں قریبی عزیز و اقارب اور دوستوں کی شرکت،کرکٹرز کو نئے شادی شدہ جوڑے کےلئے سوشل میڈیا پر نیک خواہشات کا اظہار پاکستان کر کٹ ٹیم کے سٹار بولر حارث روف دلہن گھر لے آئے،تقریب میں دوستوں اور قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی،بارات کے موقع پر حارث روف نے کالی شیروانی اور سرخ کلاہ پہنا ہوا تھاجبکہ دلہن مزنہ مسعود نے سرخ رنگ کا روایتی لباس پہنا ہوا تھا حارث روف کی شادی کی تقریب میں قومی کرکٹرز نے شرکت کرنا تھا تاہم سری لنکا کے دورے کےلئے تربیتی کیمپ میں موجود مصروف قومی کرکٹرز کو حارث روف کےلئے شادی میں شرکت کےلئے تیار تھے تاہم خراب موسم کے باعث شرکت میں شریک نہ ہو سکے فاسٹ بولر شاہین آفریدی اور کپتان بابر اعظم سمیت ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں نے سوشل میڈیا پر حارث روف کو شادی کی مبارک باد دی اورجوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔




``
ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟
!بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا