کشن گنگا ڈیم ڈیزائن کا معاملہ،ثالثی عدالت نے پاکستان کا موقف تسلیم کر لیا

جمعرات 06 جولائی 2023ء

انٹر نیشنل فورم( پی سی اے) نے پاکستان کی درخواست پر بھارتی اعتراضات مسترد کردئیے، پاکستان نے انڈس واٹر ٹریٹی کی خلاف ورزی پر بین الاقوامی فورم پر شکایت درج کروائی تھی، بھارت نے بین الاقوامی ثالثی عدالت کا دائرہ اختیار نہ ہونے کا اعتراض کیا تھا،بین الاقوامی ثالثی فورم کشن گنگا ڈیزائن کیخلاف پاکستان کی درخواست پر میرٹ پر سماعت کرے گا، پاکستان کا موقف ہے کہ کشن گنگا ڈیم کا ڈیزائن سندھ طاس معاہدے کیخلاف ہے،بھارت انڈس واٹر ٹریٹی کی خلاف ورزی کرتے ہوے کشن گنگا اور رتلے ڈیم تعمیر کر رہا ہے، 1960 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان انڈس ،جہلم اور چناب کے درمیان پانی کی تقسیم کا معاہدہ ہوا تھا،کشن گنگا ڈیم کیساتھ پاکستان نے ریٹلے ہائیڈرو پاور پلانٹ کیخلاف بھی رجوع کر رکھا ہے، انٹر نیشل فورم پی سی اے نے پاکستان کی درخواست کو قابل سماعت قرار دےدیا۔




``
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف
کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا